فواد خان کی نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو میں شرکت ،

نامور کامیڈین کے ساتھ سیلفیاں لیں کامیڈی کے میدان میں امان اللہ کا کوئی ثانی نہیں ،افتخار ٹھاکر اور قیصر پیا منجھے ہوئے کامیڈین ہیں ‘ گفتگو

بدھ 21 جون 2017 12:54

فواد خان کی نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو میں شرکت ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) معروف اداکار فواد خان کی نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو میں شرکت ، نامور کامیڈین کے ساتھ سیلفیاں لیں۔ بتایا گیا ہے کہ اداکار فواد خان کراچی سے خصوصی طور پر نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ شو میں شرکت کے لئے لاہور آئے تھے اور انہوں نے گزشتہ روز مزاحیہ شو میں شرکت کی اور شو کے میزبان واسع چوہدری کے دلچسپ سوالوں کے خوبصور ت انداز میں جوابات بھی دئیے۔

(جاری ہے)

شو کے اختتام پر فواد خان نے کہا کہ کامیڈی کے میدان میں خاص طور پر تھیٹر کی دنیا میں امان اللہ کا کوئی ثانی نہیں وہ اپنے فن کے بادشاہ ہیں ۔ جبکہ افتخار ٹھاکر اور قیصر پیا منجھے ہوئے کامیڈین ہیں اور میں نے کامیڈی سے بھرپور انجوائے کیاہے ۔ انہوںنے کہا کہ لاہور میرا اپنا شہر ہے جس طرح میری کراچی سے محبت ہے اسی طرح مجھے لاہور سے بھی بے پناہ پیار ہے اور میں جب یہاں آتا ہوں تو محبتوں کا انبار لے کر جاتا ہوں ۔

متعلقہ عنوان :