شاہ رخ خان نے ’’ٹیوب لائٹ ‘‘میں کیمیو کی پیشکش فوری طور پر قبول کر لی، سلمان خان

بدھ 21 جون 2017 13:13

شاہ رخ خان نے ’’ٹیوب لائٹ ‘‘میں کیمیو کی پیشکش فوری طور پر قبول کر ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ شاہ رخ خان نے فلم ’’ٹیوب لائٹ ‘‘میں کیمیو کی پیشکش فوری طور پر قبول کر لی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سلمان خان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہدایتکار کبیر خان نے جب مجھے فلم میں مختصر کردار کے حوالے سے بتایا اور کہا کہ اس کردار کے لئے ہمیں شاہ رخ خان کو لینا چاہیئے تو میں شاہ رخ سے ملا اور ان کو فلم میں مختصر کردار اور اپنی خواہش کے بارے میں بتایا تو انہوں نے فوراً میری پیشکش قبول کر لی اور کہا کہ میں کیمیو رول کروں گا ۔فلم سلمان خان کے ساتھ سہیل خان ،چینی اداکارہ زو زو مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔فلم 23 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :