الیکشن کمیشن نے غیر فعال سیاسی جماعتوں کو رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست سے خارج کرنے کا عمل روک دیا

نئی قانون سازی تک ایسی سیاسی جماعتوں کو فہرست سے خارج نہ کیا جائے،چیف الیکشن کمشنر کا لیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کو حکم

بدھ 21 جون 2017 13:38

الیکشن کمیشن نے غیر فعال سیاسی جماعتوں کو رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) الیکشن کمیشن نے غیر فعال سیاسی جماعتوں کو رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست سے خارج کرنے کا عمل عارضی طور پر روک دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کوغیر فعال اور غیر سرگرم سیاسی جماعتوں کے خلاف کارروائی سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئی قانون سازی تک ایسی سیاسی جماعتوں کو فہرست سے خارج نہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی فہرست میں شامل 272 سیاسی جماعتیں پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 پر پورا نہیں اترتیں جبکہ الیکشن کمیشن میں کمزوریوں اور قواعد و ضوابط پر عمل درآمد نہ ہونے کے باعث پاکستان بھر سے رجسٹرڈ لیکن غیر فعال سیاسی جماعتوں کی تعداد 343 پر پہنچ گئی ہے۔ان میں سے 300 سیاسی جماعتیں غیر فعال، 272 جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کروا سکیں۔ غیر فعال جماعتوں میں مسلم لیگ ہم خیال، متحدہ مجلس عمل، ملت پارٹی، مسلم لیگ جونیجو اور مسلم لیگ نظریاتی شامل ہیں۔