متحدہ عرب امارات میں فیس بک پر خودکشی کی لائیو کوشش کرنے والے جرمن نوجوان کو زندہ بچا لیا گیا

بدھ 21 جون 2017 14:12

متحدہ عرب امارات میں فیس بک پر  خودکشی کی لائیو کوشش کرنے والے جرمن ..
راس الخیمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ پولیس نے خاندانی جھگڑوں کی بناء پر فیس بک پر خودکشی کی لائیو کوشش کرنے والے جرمن نوجوان کو زندہ بچا لیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو ذرائع کے مطابق جرمن نوجوان کے بھائیوں نے خاندانی جھگڑوں کی بناء پر فیس بک پر خودکشی کی لائیو کوشش پر فوری طورپر راس الخیمہ پولیس کو مطلع کیا جس پر پولیس ریکارڈ ٹائم میں فوری طور پر پہاڑی چوٹی پر نوجوان کی جائے وقوعہ پر موجود کار تک پہنچی اور نوجوان کو دم گھٹنے کی تشویشناک حالت میں پایا جس پر پولیس نے میڈیکل ٹیم کی مدد سے اس جرمن نوجوان کو ضروری طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لئے قریبی واقع صقر نامی ہسپتال میں نوجوان کو داخل کروادیا جہاں اس کی حالت رات گئے پہلے سے بہتر ہو گئی ۔