چین، آئندہ چار روز کے دوران شدید بارشوں اور طوفان کا امکان

سیلاب اور پہاڑی تودوں سے شہریوں کو بچانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں شہریوں کو خطرے کے مقامات سے نکال لیا جائے ، وزیر آبی وسائل کی ہدایت

بدھ 21 جون 2017 14:18

چین، آئندہ چار روز کے دوران شدید بارشوں اور طوفان کا امکان
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) چین کے محکمہ موسمیات نے چین کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں چار روزتک شدید بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے ۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ان علاقوں میں ہرروز بیس سے ساٹھ ملی میٹر تک بارش ہو سکتی ہے جبکہ بائیس جون کو شدید بارشوں کاامکان ہے، ان بارشوں کے نتیجے میں بڑے دریائوں میں پانی کی سطح بلند ہو جائے گی جبکہ جنوبی چین کے دریائو ں میں پانی خطرے کی حد تک پہنچ جائے گا ۔

(جاری ہے)

آبی ذرائع کے وزیر نے مقامی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ بارش اور طوفان سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دیہی علاقوں کے لوگوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے اضافی اقدامات کئے جائیں ، خصوصاً سیاحتی مقامات پر تحفظ کے تمام اقدامات بروئے کار لائے گئے۔انہوں نے کہا کہ چین کے شمالی علاقوں کو اس بار شدید بارشوں کا سامنا ہے ، اس لئے حکام کو بدترین صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری ہنگامی اقدامات کرنا ہوں گے تا کہ شہریوں اور املاک کو پہاڑی سیلابوں اور تودے گرنے سے بچایا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو خطرے کے مقامات سے نکال لیا جائے اور ان کے تحفظ کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :