جنوبی وزیرستان کے خاصہ دار فورس کے مردم شماری وخانہ شماری میں حصہ لینے والے اہلکاروں کیلئے عید سے قبل رقوم کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ‘ملک عمر خان وزیر

بدھ 21 جون 2017 14:46

جنوبی وزیرستان کے خاصہ دار فورس کے مردم شماری وخانہ شماری میں حصہ لینے ..
وانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) سابق کونسلرو ملک عمر خان وزیر نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیاہے کہ جنوبی وزیرستان کے خاصہ دار فورس کے مردم شماری وخانہ شماری میں حصہ لینے والے اہلکاروں کیلئے عید سے قبل رقوم کی ادائیگی یقینی بنایا جائے کیونکہ خاصہ دارفورس کے اہلکاروں نے احسن ڈیوٹی سرانجام دیکر ریکارڈ قائم کیا ایک طرف گزشتہ چھ ماہ سے ہمارے فورس کی تنخواہیں بند پڑی ہیں اور دوسری طرف حالیہ ہونے والے مردم شماری وخانہ شماری کا ہمیںایک پایہ نہ مل چکاہے اور نہ مل رہا ہے حالانکہ ڈیوٹی دینے کے باوجود حکومت کا اس قسم رویہ رکھناہمارے ساتھ ظلم اور نا انصافی پر مبنی بات ہے ان خیالات کا اظہار سابق کونسلر ملک عمر خان وزیر نے ایک نجی ہوٹل میں میڈیا کو تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ پولٹیکل انتظامیہ کے کہنے پر ہم نے خانہ شماری ومردم شماری میں بھر پور حصہ لیا اور ڈیوٹی کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے ریکارڈ قائم کیا جبکہ ہر کسی کو ڈیوٹی کے مطابق رقم مل رہا ہے لیکن صرف جنوبی وزیرستان کے خاصہ دار فورس کو انہی رقوم سے محروم رکھے گئے ہیں نہ نجانے ہمارا ہے کیا قصور ملک عمر خان وزیر نے الیکشن کمیشن سے پرزور مطالبہ کیا کہ ملک کے دیگر علاقوں کی طرح جنوبی وزیرستان کے خاصہ دار فورس کو رقوم ریلیز کیا جائے ورنہ عید میں فاقے پر مجبور ہوکر ہمارے گھروں کے چولھے ٹھنڈے پڑجائینگے ۔