معذور نوجوان علاج کے اخراجات کیلئے پریشان ‘ پریس کلب پہنچ گیا‘ مدد کی اپیل

بدھ 21 جون 2017 15:03

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) حکمرانوں کے شہرمظفرآباد کا رہائشی معذور نوجوان عتیق الرحمان علاج کے اخراجات کیلئے کئی دروازے کھٹکھٹا نے کے بعد مایوس ہو کر مرکزی ایوان صحافت پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

نواحی علاقے گجو کھوکھراں کا رہنے والے عتیق الرحمان نے بتایا کہ وہ ناسور کے باعث دائیں ٹانگ سے معذور ہے ۔ پائوں کے ٹخنے کا آپریشن ہو گا ۔ جس پر 3لاکھ سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔ میں یتیم ہو ں ۔ ماں بھی مریضہ ہیں۔ اتنی بڑی رقم کا بندوبست مشکل کام ہے ۔حکومت اورمخیر حضرات سے اپیل کرتاہوں کہ مجھے علاج کیلئے رقم فراہم کی جائے۔

متعلقہ عنوان :