آزادکشمیر حکومت کے گڈ گورننس کے قیام ‘اصلاحات لانے کے عمل کے مثبت ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں ‘وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ملک کو معاشی خوشحالی کی جانب گامزن کر دیا ہے

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی کوآرڈینیٹر سردار ابرار ریاض کی مختلف وفود سے بات چیت

بدھ 21 جون 2017 15:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی کوآرڈینیٹر سردار ابرار ریاض نے کہا ہے کہ آزادکشمیر حکومت نے گڈ گورننس کے قیام ، میرٹ کی بحالی اور اداروں میں اصلاحات لانے کے عمل کا آغاز کیا جس کے مثبت ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے ملک کو معاشی خوشحالی کی جانب گامزن کر دیا ہے پاکستان کے آئندہ عام انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن ماضی کی طرح تاریخ ساز کامیابی حاصل کر کے عوام کی خوشحالی ، تعمیر و ترقی اور پر امن پاکستان کا مشن جاری رکھے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تعمیر و ترقی صرف مسلم لیگ ن کے دور میں ہوتی ہے کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنیوالوں کو عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے نشان عبرت بنایا ہے عوام جانتے ہیں کہ کون سی جماعت ملک کی ترقی کیلئے کام کرتی ہے پاکستان میں بڑے منصوبوں کی شروعات ہوئی ہیں جس سے ملک کا معاشی مستقبل روشن ہو چکا ہے ملک کے دیگر علاقوں کی طرح آزادکشمیر کو بھی وفاقی حکومت نے تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کے عمل میں برابری کی بنیاد پر شریک کیا ہے جو کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کی حکومت وفاق میں موجودگی کے باوجود نہیں کر سکی