اظہر علی کے بچوں کی دھونی ، ورات کوہلی اور یوراج سنگھ کے ساتھ تصویریں بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئیں

لیجنڈز کا شکریہ جنہوں نے میرے بچوں کو خوشی کا بڑا موقع فراہم کیا ، پاکستانی بلے باز

بدھ 21 جون 2017 15:20

اظہر علی کے بچوں کی دھونی ، ورات کوہلی اور یوراج سنگھ کے ساتھ تصویریں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) سرفراز احمد کے بیٹے کی دھونی کیساتھ تصویر کے بعد اب اظہر علی کے بچوں کی دھونی ، ورات کوہلی اور یوراج سنگھ کے ساتھ تصویریں بھی سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی ہیں ۔پاکستانی بلے باز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ لیجنڈز کا شکریہ جنہوں نے ان کے بچوں کو خوشی کا بڑا موقع فراہم کیا۔

(جاری ہے)

انٹرنیٹ پر ایک ویڈیو نے بھی دیکھنے والوں کو حیران کردیا تھاجس میں میچ کے بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑی دوستوں کی طرح آپس میں گپ شپ کرتے نظر آئے۔

ویڈیو میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایسے ہی نظر آئے جیسے کسی گیم کے بعد دوست آپس میں ایک دوسرے کی کلاس لیتے نظر آتے ہیں ،یار مجھ سے تو کیچ چھوٹنے والا تھا، چلو چلو تم نے کون سا تیر مارلیا۔قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا بھی کہنا ہے کہ بھارتی کھلاڑیوں سمیت ان کے دنیا کے دیگر ملکوں کے کرکٹرز سے دوستی ہے۔

متعلقہ عنوان :