پاکستان خلیجی بحران میں غیر جانبدار رہے اور تنازعہ کے حل کیلئے مصالحتی کردار ادا کرے ،سینیٹ قائمہ خارجہ امور

قطر سعودی تنازعہ میں پاکستان غیرجانبدارہے،یمن سعودی تنازعہ پر پارلیمانی قرارداد خلیجی بحران میںپاک پالیسی کا بنیادی نکتہ ہے ، راحیل شریف اسلامی اتحاد فورس کی سربراہی میں سرکاری طور پر نہیں ذاتی حیثیت میں گئے ،پاکستان کسی ملک کے معاملہ میں مداخلت نہیں کرے گا، تنازعہ کے حل کیلئے مو ثر کردار ادا کرنے کی کو شش کر ے گا، مشیر خارجہ سرتاج عزیزکی کمیٹی کو بریفنگ راحیل شریف کو واپس بلانے سے پاک سعودی تعلقات خراب ہوں گے،پچاس فیصد زرمبادلہ خلیجی ممالک سے آتا ہے،پاکستان اتنے بڑے نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا ،سینیٹر شبلی فراز

بدھ 21 جون 2017 15:31

پاکستان خلیجی بحران میں غیر جانبدار رہے اور تنازعہ کے حل کیلئے مصالحتی ..
اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) سینیٹ کی قائمہ برائے خارجہ امور نے سفارش کی ہے کہ پاکستان خلیجی بحران میں غیر جانبدار رہے اور تنازعہ کے حل کے لئے مصالحتی کردار ادا کرے جبکہ مشیر خارجہ سرتاج عزیزنے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے آ گاہ کیا ہے کہ قطر سعودی تنازعہ میں پاکستان غیرجانبدار کی پالیسی پر کاربند ہے،یمن سعودی تنازعہ پر پارلیمانی قرارداد موجودہ خلیجی بحران میں پاکستان کی پالیسی کا بنیادی نکتہ ہے ،سا بق آ رمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف اسلامی اتحاد فورس کی سربراہی میں ذاتی حیثیت میں گئے ،انہیں سرکاری طور پر نہیں بجھوایا گیا ،پاکستان کسی ملک کے معاملہ میں مداخلت نہیں کرے گا لیکن تنازعہ کے حل کے لئے مو ثر کردار ادا کرنے کی کو شش کر ے گا،سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ جنرل ( ر)راحیل شریف کو واپس بلانے سے پاک سعودی تعلقات خراب ہوں گے،پچاس فیصد زرمبادلہ خلیجی ممالک سے آتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اتنے بڑے نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔ منگل کو سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کا اجلاس کمیٹی چئیرمین سینیٹر نزہت صادق کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں مشرق وسطی اور سعودی قطر تنازعہ کے حوالے سے غور کیا گیا ۔مشیرخارجہ سرتاج عزیز کو مشرق وسطی باالخصوص سعودی عرب قطر تنازعہ پر بریفنگ دی۔مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کمیٹی کو آ گاہ کیاکہ پاکستان قطر سعودی تنازعہ میں غیرجانبدار کی پالیسی پر کاربند ہے۔

یمن سعودی تنازعہ پر پارلیمانی قرارداد موجودہ خلیجی بحران میں پاکستان کی پالیسی کا بنیادی نکتہ ہے ۔ سا بق آ رمی چیف جنرل(ر) راحیل شریف اسلامی اتحاد فورس کی سربراہی میں ذاتی حیثیت میں گئے ۔انہیں سرکاری طور پر نہیں بجھوایا گیا۔سینیٹر کریم خواجہ نے کہاکہ جنرل (ر)راحیل شریف کو رضاکارانہ طور پر واپس آج انجانا چاہیے۔سعودی عرب اگر اس طرح بھرتیاں کرے گا تو ایران بھی ایسا کرے گا۔

خلیجی بحران میں پاکستان کے کردار سے مطمئن نہیں۔ پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ جنرل ( ر)راحیل شریف کو واپس بلانے سے پاک سعودی تعلقات خراب ہوں گے۔پچاس فیصد زرمبادلہ خلیجی ممالک سے آتا ہے۔پاکستان اتنے بڑے نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا ۔سرتاج عزیز کی کمیٹی کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کسی دوسرے ملک کے مسئلے میں مداخلت نہیں کرے گا۔کمیٹی چئیرپرسن نزہت صادق نے کہاکہ وزیراعظم کی سعودی شاہ سلمان کے علاوہ امیر قطر سے بھی ٹیلی فون پر تنازعہ کے حل پر بات ہوئی ہے ۔کمیٹی نے سفارش کی کہ پاکستان کو خلیجی بحران میں غیر جانبدار رہ کر مصالحتی کردار ادا کرے ۔