محکمہ شماریات نے مردم شماری سے متعلق ابتدائی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کردی

شماریات اور الیکشن کمیشن نے آپس میں روابط بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ، مردم شماری کے اعداد وشمار کو حتمی شکل دی جارہی ہے، اعداد شمار کے بعد نئی حلقہ بندیاں کی جاسکیں گی چیف شماریات آصف باجوہ کی نئی حلقہ بندی سے متعلق اجلاس میں بریفنگ

بدھ 21 جون 2017 15:31

محکمہ شماریات نے مردم شماری سے متعلق ابتدائی رپورٹ الیکشن کمیشن کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) چیف شماریات آصف باجوہ نیکہا ہے کہ مردم شماری کے اعداد وشمار کو حتمی شکل دی جارہی ہے،محکمہ شماریات اور الیکشن کمیشن نے آپس میں رابطے بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے،مردم شماری کے اعداد شمار کے بعد نئی حلقہ بندیاں کی جاسکیں گی۔نئی حلقہ بندی سے متعلق اجلاس چیف الیکشن کمیشنر سردار رضا خان کی زیر صدارت میں ہوا،اجلاس میں محکمہ شماریات نے الیکشن کمیشن کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

چیف شماریات آصف باجوہ ابتدائی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کردی۔ چیف شماریات سے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہویئے بتایا کہ مردم شماری کے اعداد شمار کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔ مردم شماری کا ڈیٹا کمپیوٹرز میں فیڈ کرنے کا عمل جاری ہے۔محکمہ شماریات نے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔محکمہ شماریات اور الیکشن کمیشن نے آپس میں رابطے بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مردم شماری کے اعداد شمار کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرسکیں گے۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبرز کمیشن کے اعلی حکام اور محکمہ شماریات کے حکام نے شرکت کی۔