مظفرآباد کا رہائشی معذور نوجوان عتیق الرحمان علاج کے اخراجات کیلئے مرکزی ایوان صحافت پہنچ گیا

بدھ 21 جون 2017 15:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) حکمرانوں کے شہرمظفرآباد کا رہائشی معذور نوجوان عتیق الرحمان علاج کے اخراجات کیلئے کئی دروازے کھٹکھٹا نے کے بعد مایوس ہو کر مرکزی ایوان صحافت پہنچ گیا۔ نواحی علاقے گجو کھوکھراں کا رہنے والے عتیق الرحمان ناسور کے باعث دائیں ٹانگ سے معذور ہو گیا تھا،آپریشن کے لیے ڈاکٹرز نے تین لاکھ روپے مانگ لیے ،باپ کی شفقت سے محروم معذور نوجوان کے پاس مطلوبہ رقم نہ ہونے کی وجہ سے سخت مشکل کا شکار ،حکومت اور درد دل رکھنے والے مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کر دی۔

سینٹرل پریس کلب میں اپنی داستان غم بیان کرتے ہوئے عتیق الرحمان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ،پہلے باپ کا سایہ سر سے اٹھ گیا اور اب بیوہ ،مریض ماں کی ذمہ دارایاں بھی اسکے ناتواں کندھوں پر آن پڑی ہیں ،ناسور کی وجہ سے وہ ٹانگ سے محروم ہو چکا ہے اور آپریشن کی غرض سے ڈاکٹرز نے اس سے تین لاکھ روپے طلب کیے ہیں اور اس کے پاس مطلوبہ رقم موجود نہیں۔

(جاری ہے)

اس نے حکومت ادرد دل رکھنے والے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ پائوں کے ٹخنے کا آپریشن کے لیے جس پر 3لاکھ سے زائد کے اخراجات آئیں گے۔ میں یتیم ہو ں ۔ ماں بھی مریضہ ہیں۔ اتنی بڑی رقم کا بندوبست مشکل کام ہے ۔حکومت اورمخیر حضرات سے اپیل کرتاہوں کہ مجھے علاج کیلئے رقم فراہم کی جائے۔ مجھ سے اس نمبر 03002346681پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :