جعلی شناختی کارڈ کیس، نادرا افسر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

بدھ 21 جون 2017 16:42

جعلی شناختی کارڈ کیس، نادرا افسر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) سندھ ہائیکورٹ نے جعلی شناختی کارڈ بنانے سے متعلق کیس میں بلدیہ نادرا سینٹر کے سپرنٹنڈنٹ کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔بلدیہ نادرا سینٹر کے سپرنٹنڈنٹ سلام اللہ کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزم سلام اللہ کو جعلی شناختی کارڈ بنانے کے الزام میں ایف آئی اے نے گزشتہ سال گرفتار کیا تھا۔ایف آئی اے کے مطابق ملزم سلام اللہ نے 77جعلی شناختی کارڈ بنائے اور دو اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز کی شناختی دستاویزات جعلی مہریں بنا کر تصدیق بھی کی۔عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :