ایم کیو ایم لندن اور کالعدم جماعت کے گٹھ جوڑ کا انکشاف

اسد بھورا نے کالعدم جماعت کے کمانڈر شیر خان محسود اور ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج مقصود کو کلاشنکوف، 9 ایم ایم اور رائفلز سمیت گولیوںکی بوریاں بھی فراہم کیں

بدھ 21 جون 2017 16:42

ایم کیو ایم لندن اور کالعدم جماعت کے گٹھ جوڑ کا انکشاف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) ایم کیو ایم لندن اور کالعدم جماعت کے گٹھ جوڑ کا انکشاف ہوا ہے ، گرفتار ٹارگٹ کلر اسد بھورا کا چھ سال تک بدامنی پھیلانے کا اعتراف، باپ اور بھائیوں سے مل کر اسلحہ سپلائی کرتا رہا۔اسد بھورا کی تفتیشی رپورٹ کے مطابق، ملزم کا کہنا تھا کہ اس نے سیاسی جماعت اور کالعدم تنظیم سمیت 6 سال تک کراچی میں بدامنی پھیلانے کیلئے سب کی مدد کی۔

(جاری ہے)

اسد بھورا کا باپ اور بھائی سب اس کالے کام میں ساتھ رہے۔ ملزم نے کالعدم جماعت کے کمانڈر شیر خان محسود اور ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج مقصود کو کلاشنکوف، 9 ایم ایم اور رائفلز سمیت گولیاں کی بوریاں بھی فراہم کیں۔ ملزم 22 اگست کی تقریر کے وقت پریس کلب کے پاس موجود تھا اور اس کے بعد مفرور ہو گیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق اسد بھورا ہارون آباد، منگھو پیر میں آبادی پر فائرنگ کر کے دہشت پھیلاتا رہا۔ ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔