پی ٹی آئی کا سورج اب طلوع ہو رہا ہے ‘آزاد کشمیر میں حکومت کی زیادتیوں کی وجہ سے اب مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکی ہے‘وقت آگیا ہے کہ عوام پی ٹی آئی کشمیر کے پلیٹ فارم پر اکھٹے ہوکر جہاں کشمیر کی آزادی کیلئے جدوجہد کریں وہاں پر آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کرنے کے لئے بھی کمر بستہ ہوں‘مسلم کانفرنس سے ہمارا انتخابی اتحاد تھا نظریاتی و فکری نہیں‘8 جولائی کو جرمنی کے شہر میں برطانیہ و یورپ سے کشمیری اکھٹے ہو کر مودی کیخلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کریں گے
آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدربیرسٹرسلطان محمود چوہدری کا دھیر کوٹ میں افطار جلسہ سے خطاب
بدھ 21 جون 2017 16:58
(جاری ہے)
آج یہاں دھیر کوٹ میں پی ٹی آئی کے افطار ڈنرکے موقع پر بارش ہو رہی ہے یہ اللہ تعالی کی طرف سے رحمت برس رہی ہے جو کہ ایک نیک شگون ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں دھیر کوٹ میں اپنے اعزاز میں دئیے گئے افطارڈنر کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ساجد جاوید عباسی، راجہ شمشاد،ظفر عباسی،راجہ امتیاز ایڈووکیٹ،بشارت بادشاہ ، ڈاکٹر عبدالماجد، کاشف شمشاد،طاہر عزیز اور دیگر بھی موجود تھے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میرے بیرون ملک کے دورے کے بعد آزاد کشمیر میں تنظیم سازی کا کام تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔اب آئندہ دور پی ٹی آئی کا ہے عوام پی ٹی آئی کشمیر کے پلیٹ فارم پر جمع ہو جائیں تاکہ جہاں مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے جدوجہد کیا جا سکے وہاں آزاد کشمیر کے عوام کے حقوق کے لئے بھی آواز اٹھائی جائے۔ انھوں نے کہا کہ 8 جولائی کو جرمنی کے شہر ہمبرگ میں پورے یورپ اور برطانیہ سے کشمیر بڑی تعداد میں جمع ہو کر بھارتی وزیر اعظم مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مسئلہ کشمیر پر مبذول کرائیں گے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ آج یہاں پی ٹی آئی کے افطار ڈنر کے موقع پر بارش ہو رہی ہے جو کہ اللہ تعالی کی رحمت ہے۔انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سورج اب طلوع ہو رہا ہے اور پی ٹی آئی عوام کو انکے حقوق دلائے گی۔ لہذا عوام پی ٹی آئی کشمیر کا ساتھ دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.