وزیرا عظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی انتھک کوششوں سے بجٹ میں تاریخی اضافہ ہوا ‘آزاد کشمیر کا نارمل بجٹ 75فیصد ‘ترقیاتی بجٹ 25فیصد ہے ‘جس میں صحت ، تعلیم ، سیاحت ، ہائیڈروپاور اور مواصلات کیلئے خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے

مسلم لیگ (ن)مظفر آباد کے رہنما سردار طاہراسرائیل کی بات چیت

بدھ 21 جون 2017 16:58

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) مسلم لیگ ن آزادکشمیر حلقہ 5کے مرکزی رہنما سردار طاہراسرائیل نے کہا ہے کہ وزیرا عظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی انتھک کوششوں سے بجٹ میں تاریخی اضافہ ہوا آزاد کشمیر کا نارمل بجٹ 75فیصد جبکہ ترقیاتی بجٹ 25فیصد ہے جس میں صحت ، تعلیم ، سیاحت ، ہائیڈروپاور اور مواصلات کیلئے خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے منشور میں اعلان کردہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کیلئے بھی خصوصی طورپررقم رکھی گئی ہے ،بجٹ میں سڑکوں کی تعمیر کو خصوصی طور پر فوکس کیا گیا ہے جس کے تحت آزاد کشمیر میں میجر شاہرائوں کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے آزاد کشمیر کے 10ہسپتال ہا کے علاوہ عباس انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز میں ایمرجنسی سینٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس سے براہ راست عوام کو فائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ناگہانی حالات میں شہریوں کی مشکلات میں کمی کیلئے دیگر اضلاع کی طرح دارلحکومت مظفرآباد میں بھی ریسکیو 1122سروس کا اجراء کیا گیا جس سے اندرون شہر و مضافات میں آئے دن ہونے والے حادثات یا ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریسپانس حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عورتوں کے مسائل کے حوالہ سے مقدمات فوجداری عدالتوں میں زیر کار تھے جس سے کئی مسائل جنم لے رہے تھے موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی عورتوں کو اس مشکل سے نجات دلانے کی خاطر دس اضلاع میں فیملی کورٹس کا قیام عمل میں لیا جس کیلئے 50آسامیاں تخلیق کی گئیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عورتوں کے مسائل کے حوالہ سے ا ن کے گھر کی دہلیز پر خاندانی منصوبہ بندی و بنیادی صحت پروگرا م کے تحت خدمات کی فراہمی کیلئے پاپولیشن ویلفئیر کیلئے 752آسامیاں تخلیق کی گئی ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس سال بجٹ میں آزاد کشمیر کی میجر روڈز کی بہتری کیلئے اقدامات کیے ہیں ۔جو کہ خوش آئندہ اور تاریخی اقدامات ہیں ،انہوں نے کہا کہ لیپہ ٹنل کو بھی پی ایس ڈی پی /بجٹ کا حصہ بناتے ہوئے اس کیلئے رقم مختص کی جائے تاکہ وادی لیپہ کے عوام کا دیرنیہ اور یک نکاتی مطالبہ پورا ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :