راجر فیڈرر 1100 اے ٹی پی ٹور فتوحات حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بن گئے

بدھ 21 جون 2017 16:40

راجر فیڈرر 1100 اے ٹی پی ٹور فتوحات حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی ..
ہال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) شہرہ آفاق سوئس سٹار اور 18 مرتبہ کے گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر گراس کورٹ سیزن میں پہلی فتح حاصل کر کے گیری ویبر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے، یہ فیڈرر کی 1100 اے ٹی پی ٹور کامیابی ہے، اس کے ساتھ ہی فیڈرر 1100 فتوحات حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں، زیادہ فتوحات حاصل کرنے کا عالمی اعزاز سابق امریکن سٹار جمی کونرز کو حاصل ہے جنہوں نے 1256 کامیابیاں حاصل کر رکھی ہیں۔

(جاری ہے)

ہال، جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز سنگلز ایونٹ کے لاسٹ 32 رائونڈ میچ میں راجر فیڈرر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف جاپانی کھلاڑی یوچی سوگیتا کو 6-3 اور 6-1 سے ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی، ڈومنک تھیم، کائی نیشکوری، رچرڈ گیسکوئٹ، روبرٹو باٹسٹا بھی اپنے اپنے حریفوں کو ہرا کر پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

متعلقہ عنوان :