زندگی کو سمجھنے کے لئے تعلیم بیحد ضروری ہے،اداکار نوازالدین صدیقی

بدھ 21 جون 2017 17:57

زندگی کو سمجھنے کے لئے تعلیم بیحد ضروری ہے،اداکار نوازالدین صدیقی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) بالی وڈ اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ زندگی کو سمجھنے کے لئے تعلیم بیحد ضروری ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نوازالدین نے کہا کہ کسی کے ہنر کو تراشنے میں تعلیم کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہاکہ تعلیم بہت ضروری ہے،یہ زندگی کو سمجھنے کے لئے ضروری ہے اور آپ کیلئے یہ بہت سی چیزوں کوآسان کردیتی ہے۔اداکار نے کہا کہ اگر آپ ہنر مند ہیں تو بھی اپنی صلاحیت کو نکھارنے کیلئے آپ کو تعلیم کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :