سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کا اجلاس

نندی پور،کول پاور پلانٹس سمیت بڑے منصوبوں میں 70 فیصد چینی میٹریل غیر معیاری ہونے کا انکشاف ٹرانسمیشن لائنوں اور گرڈ اسٹیشنز کی تعمیر میں تاخیر کی وجہ بھی چینی کمپنیاں ہیں، چینی سفارت خانے کے ذریعے دبائو کے باعث کوئی کارروائی نہیں کی جا تی ،نوشہرہ گرڈ اسٹیشن میں تاخیر کی وجہ وزیر اعلیٰ کے پی کے ہیں ، انکے حکم پر دو دفعہ گرڈ اسٹیشن کی جگہ تبدیل کی گئی،این ٹی ڈی سی حکام پھٹ پڑے

بدھ 21 جون 2017 18:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) سینٹ کی ذیلی قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی میں انکشاف ہوا ہے کہ ملک میں بجلی کے بڑے منصوبوں کو ل پاور پلانٹس اور نندی پور پاور پلانٹ پر چینی کمپنیوں کا استعمال ہونیوالا70 فیصد میٹریل غیر معیاری ہے ایکشن لینے پر چینی سفارتخانے کے ذریعے دباو ڈالا جاتا ہے جس کے بعد کوئی ایکشن نہیں لیا جاتا این ٹی ڈ ی سی حکام نے ٹرانسمیشن لائنوں اور گرڈ اسٹیشنز کی تعمیر میں تاخیر کی وجہ بھی چینی کمپنیوں کو قراردیدیا ہے اور این ٹی ڈی سی حکام نے اپنی مجبوری کا کھل کر اظہار کردیا ہے جس پر کنونئیر کمیٹی سنیٹر نثار محمد خان نے کہا ایک طرف تو ہم چین سے لون لے رہے ہیں دوسری جانب انہی کو کیوں ٹھیکے دئیے جاتے ہیں کیا یہ منصوبے صرف کچھ سالوں کیلئے ہیں ان منصوبوں کے میٹریل تو ڈسپوزبل ہیں جو کہ یہاں کی عوام سے ظلم ہے جن منصوبوں پر چینی ساختہ ٹربائینں لاگئی ہیں وہ خراب ہو گئی ہیں کمیٹی کا اجلاس بدھ کو کنونئیر کمیٹی سنیٹر نثار محمد خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا کمیٹی کے اجلاس میں این ٹی ڈی سے حکام نے انکشاف کیا ہے پاکستان میں گرڈ اسٹیشنوں کی تعمیر اور ٹرانسمیشن لائنوں کی مرمت کرنے والی چینی کمپنیوں کے ستر فیصد آلات غیر معیاری ہیں ۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے مکمل ہونے والے پاور ہاوئسز میں بھی کا م دوبارہ نکل آتا ہے ۔پانچ سال میں جبن اور مالا کنڈ پاور ہاسز کی ٹربائز کو تین بار تبدیل کیا جا چکا ہے ۔چینی کمپینوں کیخلاف کاروائی کی صورت میں پاکستان میں چینی سفارتخانے کے ذریعے دباو ڈالا جاتا ہے ۔این ٹی ڈی سی حکا م نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایاکہ اب ناقص میٹریل سے چھٹکارے کیلئے عالمی معیار کی قانون سازی کی جارہی ہے اور کام کرنے والی تمام کمپنیوں کو انٹرنیشنل لیبارٹری کے معیارے پر اترنا ہو گا جس کمپنی کے پاس ٹائپ ٹسٹنڈ سرٹیفکیٹ نہیں ہوگا اس کو کام کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

لیب ٹسٹنگ کے بعد پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کا ستر فیصد میٹریل ناقص قرار دیا جائے گا ۔این ٹی ڈی سی حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ نوشہرہ گرڈ اسٹیشن میں تاخیر کی وجہ وزیر اعلی کے پی کے ہیں وزیر اعلی کے حکم پر دو دفعہ گرڈ اسٹیشن کی جگہ تبدیل کی گئی ۔اس سے قبل پیسکو میں دوسال کے دوران ڈیلی ویجز اور مستقل ملازمین کی تعیناتی پر بریفنگ میں پیسکو حکام نے بتایا کہ 2800ملازمین بھرتی کیے گے کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے 3400ملازمین کی بھرتی کی اجازت دی گئی ۔

پیسکو پرائیوٹایزیشن لسٹ پر تھی وزارت نے زیاد ہ بھرتیوں سے روک دیا ۔نثار محمد نے کہا کہ صرف پیسکو میں ہی کوٹہ سسٹم کیوں ہے جس پر جوائٹ سیکرٹری نے بتایا کہ ملازمین کی بھرتی سینٹرلائزڈ پالیسی کے تحت ہوتی ہے کوٹہ سسٹم تمام ڈسکوزمیں موجود ہے نہوں نے مزید بتایا کہ ایس ڈی اوز کی پچاس پوسٹیں تھیں جن میں 29پنجاب کے تھے باقی تقسیم کار کمپنیوں میں کوٹا سسٹم لاگو نہیں ہوتا پیسکو میں لاوڈ شیڈنگ کے حوالے سے حکام نے بتایا کہ جن علاقوں میںلائن لاسز 80فیصد سے بھی زیادہ ہیں وہاں بجلی فراہم نہیں کر رہے باقی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی کچھ علاقوں میں ترانسمیشن لائینز بھی بڑا مسئلہ ہیں کیوں کہ ہمارا سسٹم اتنا کمزور ہے کہ وہ اضافی بوجھ نہیں اٹھا سکتا جس کی وجہ سے بجلی بند کرنا پڑتی ہے۔