غیر فعال تعلیمی نظام صنعتی و اقتصادی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے،میاں زاہد حسین
مسابقت کرنے والے ممالک نے تعلیم کے میدان میں زیادہ ترقی کی ہے،صدرکراچی انڈسٹریل الائنس
بدھ 21 جون 2017 18:30
(جاری ہے)
پاکستان میں گزشتہ 55 سال میں تعلیم یافتہ افراد کی شرح 20 فیصد سے بڑھ کر 57 فیصد ہوئی ہے جبکہ خطے کے دیگر ممالک نے اس ضمن میں پاکستان سے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔
میاں زاہد حسین نے کہا کہ پانچ کروڑ سے زیادہ ان پڑھ افراد پاکستان کی ترقی کیلئے بہت بڑا مسئلہ ہیں جسے حل کرنے کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت ہے ورنہ ملکی ترقی ناممکن رہے گی۔ 1960 سے 1990 تک پاکستان ترقی پزیر ممالک کیلئے ایک ماڈل تھا جسکی شرح نمو بھارت اور بنگلہ دیش سے کہیں زیادہ تھی جبکہ فی کس آمدنی میں ہر سال تین فیصد تک اضافہ ہو رہا تھا جسکے بعد زوال شروع ہو گیا اور اب ایک دہائی کے بعد شرح نمو پانچ فیصد سے کچھ زیادہ ہوئی ہے۔ 1990 کے بعد شرح نمو اوسطاً چار فیصد رہی جبکہ فی کس آمدنی میں دو فیصد سے بھی کم اضافہ ہوا۔ 1990 کے بعد سے بھارت کی شرح نمو سات فیصد جبکہ بنگلہ دیش کی چھ فیصد رہی ہے جس سے پاکستان ان ممالک سے بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ حکومت صحت اور تعلیم کے شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھائے تاکہ شرح نمو کو چھ سے سات فیصد سالانہ تک بڑھایا جا سکے ۔ورنہ بے روزگاری پر قابو پانا ناممکن ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلرگوشت اورفارمی انڈوں کے نرخ
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
بجلی کی قیمت میں 2روپے 94پیسے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
-
موبائل فونز کی مقامی تیاری کے بعد قیمتوں میں نمایاں کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.