سستے رمضان بازار وں کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوام دوست وژن کاآئینہ دار ہے ،پیر امین الحسنات

بدھ 21 جون 2017 18:56

سستے رمضان بازار وں کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب کے عوام دوست وژن کاآئینہ ..
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) وزیر مملکت برائے مذہبی امور پیر امین الحسنات نے کہا ہے کہ سستے رمضان بازار وں کا قیام وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے عوام دوست وژن کاآئینہ دار ہے ۔ رمضان بازاروںمیں اشیائے ضرورت کا معیار اعلیٰ لیکن قیمتیں عام مارکیٹ کی نسبت نہایت کم ہیں اور عوام الناس ان بازاروں سے بھر پور استفادہ کر رہے ہیں ۔

انتظامیہ کی طرف سے اشیائے ضرورت کی وافر مقدار میں فراہمی او رکوالٹی کو برقرار رکھنے کیلئے انتظامات قابل ستائش ہیں۔ وہ کمپنی باغ رمضان بازار او رٹاہلی چوک رمضان بازار کا دورہ کر رہے تھے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر)محمد سعید لغاری اورڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر فاروق حیدر عزیز کے علاوہ دیگر محکموںکے متعلقہ افسران او رنمائندے بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

پیر امین الحسنات نے اشیائے ضرور ت کی کوالٹی اور قیمتوں پر اطمینا ن کا اظہار کر تے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے مثبت اقدامات کو قابلِ ستائش قرار دیتے ہوئے کہاکہ رمضان بازاروں میں عوام النا س کا غیر معمولی رش ان بازاروں کی کامیابی اور لوگوں کے اعتماد کا مظہر ہے ۔ انہوں نے سٹالوں پر اشیائے ضرورت کے ریٹس اور کوالٹی کا جائزہ لیا ۔ کمپنی باغ رمضان بازار میں ایئر کنڈیشنڈ کی سہولت کو عوام الناس کیلئے بہت بڑی نعمت قرار دیا ۔

انہوں نے اشیائے ضرور ت کی کوالٹی کی تعریف کی اور اس موقع پر صارفین سے رمضان بازاروں او رعام مارکیٹ میں فرق کے متعلق دریافت کیا ۔ صارفین نے رمضان بازاروں کو عوام الناس کی سہولت کی طرف اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہاکہ اوپن مارکیٹ کی نسبت ان بازاروں میں ضرورت زندگی انتہائی کم قیمت کے ساتھ کوالٹی میں بھی بہت بہتری دیکھی جارہی ہے ۔ انہوں نے ان بازاروں کے قیام کو وزیر اعلیٰ کی طرف سے عام آدمی کیلئے نعمت قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :