اینٹی کرپشن کی کارروائی، ایس ایچ او اور اے ایس آئی تھانہ کندیاں کیخلاف رشوت کے الزام پر انکوائری کا حکم

بدھ 21 جون 2017 18:56

سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) اینٹی اکرپشن سرگوہا نے ایس ایچ اومحمد اقبال اور اے ایس آئی راجمیرتھانہ کندیاں کے خلاف رشوت لینے کے الزام میں انکوائری کے احکامات جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق عزیزاللہ خان ولد گل خان سکنہ بیرولی شہباز خیل تحصیل و ضلع میانوالی نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کودرخواست گزاری ہے کہ ایس ایچ اوکندیا ں محمد اقبال اور اے ایس آئی راجمیر تھانہ کندیاں نے دورانِ تفتیش مقدمہ نمبر152/2017تھانہ کندیاں اور جامع تلاشی مجھے سے روبروگواہان 14240روپے اور ایک عدد ڈائری ایک ڈائری اور مہنگا موبائل فون اپنے قبضہ میں لے لیا اب جب کہ مجھے عدالت نے رہا کر دیا ہے اور مجھے میری چیزیں واپس نہیں کر رہے۔

مدعی کی اس درخواست پرریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے انکوائری کے احکامات جاری کردیئے ہیں او رسرکل آفیسر، اینٹی کرپشن میانوالی عصمت اللہ بندیال کو انکوائری کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :