کلر سیداںبازار میںریڈی میڈ ملبوسات، جیولری اورجوتوں کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ

بدھ 21 جون 2017 19:00

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) کلر سیداںبازار میںریڈی میڈ ملبوسات، جیولری اور جوتوں کی قیمت میں دگنا تگنا خود ساختہ اضافہ کر دیا گیا سفید پوش طبقہ پریشان بچوں کی خوشیاں بھی پوری نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماہ صیام کے آخری عشرے کے آغاز کے ساتھ اور عید الفطر کی آمد سے شہر کے بازاروں میں خریداروں کا ہجوم جہاں بڑھ گیا ہے وہاں مہنگائی بھی عروج پر چلی گئی ہے اور چھوٹی بڑی ہر چیز پر ناجائز منافع خوری نے سفید پوش طبقے کی چیخیں نکال کر رکھ دی ہیں اور ہر دکاندار من مانی قیمت وصول کر رہا ہے مہنگائی میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ سفید پوش ملازم پیشہ لوگ ہیں جو اپنے بچوں کی چھوٹی چھوٹی خوشیاں بھی خریدنے سے قاصر نظر آتے ہیں ان افراد کا کہنا تھا کہ ہر دکاندار اپنی بساط کے مطابق عوام کو لوٹنے میں مصروف ہے سب سے زیادہ مہنگائی ریڈی میڈ گارمنٹس جوتوں اور جیولری کی اشیاء میں دیکھنے میں آ رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :