پاکستان اور فرانس کے درمیان توانائی شعبہ میں پائیدار اصلاحات پروگرام کیلئے 10 کروڑ یورو کی کریڈٹ سہولت کا معاہدہ طے پا گیا

بدھ 21 جون 2017 19:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) پاکستان اور فرانس کے درمیان توانائی شعبہ میں پائیدار اصلاحات پروگرام کیلئے 10 کروڑ یورو کی کریڈٹ سہولت کا معاہدہ طے پا گیا۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن طارق محمود پاشا، فرانس کے سفارتخانہ کے ناظم الامور رینے کونسلو اور فرانسیسی ادارہ برائے ترقی اے ایف ڈی کے کنٹری ڈائریکٹر جیکی ایمپرو نے معاہدے پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

ایشیائی ترقیاتی بنک نے بھی اس پروگرام کیلئے 30 کروڑ ڈالر کی فنانسنگ کی منظوری دی ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقتصادی امور ڈویژن نے اے ایف ڈی کو معاہدے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ توانائی کے شعبہ میں اصلاحات بہت اہم ہیں جس کا براہ راست اثر مجموعی اقتصادی نمو پر پڑے گا۔ انہوں نے اے ایف ڈی کی جانب سے پاکستان میں ترقیاتی منصوبوں میں مسلسل معاونت کو سراہا اور کہا کہ اس معاہدے کے نتیجہ میں پاکستان اور فرانس کے درمیان اقتصادی تعاون مزید مضبوط ہو گا۔

متعلقہ عنوان :