کراچی، جرائم پیشہ افراد پھر سے سر اٹھانے لگے

شہر میں ایک کے بعد ایک ڈکیتی کی واردات ہونے لگی،ملیر میں سپر اسٹور پر دو ڈکیتوں نے ہاتھ صاف کئے، اسلحہ دکھا کر دکانداروں اور گاہکوں کو یرغمال بنایا، لاکھوں روپے لے اڑے

بدھ 21 جون 2017 18:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) کراچی میں جرائم پیشہ افراد پھر سے سر اٹھانے لگے۔ شہر میں ایک کے بعد ایک ڈکیتی کی واردات ہونے لگی۔ ملیر میں سپر اسٹور پر دو ڈکیتوں نے ہاتھ صاف کئے۔ اسلحہ دکھا کر دکانداروں اور گاہکوں کو یرغمال بنایا اور لاکھوں روپے لے اڑے۔ملیر کے ایک سپر اسٹور پر ڈکیتوں نے دھاوا بول دیا۔

(جاری ہے)

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو ملزمان آرام سے سپر سٹور میں داخل ہو کر پہلے ہی موجود گاہک اور دکانداروں کو یرغمال بناتے ہیں۔

ٹی شرٹس اور جینس میں ملبوس ڈکیت اسٹور میں اسلحہ دکھاتے رہے۔ ایک نے تو چہرے کو رومال سے ڈھانپ رکھا تھا مگر دوسرے ملزم کو صاف صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک ملزم نے دکان میں پھرتی دکھائی اور پھلانگ کر کائونٹر کے اندر آگیا۔ دکاندار سے رقم کا مطالبہ کیا اور دراز کھول کر نقدی جمع کرنے لگا ، ساتھی نے کمر سے بیگ اتارا اور لال ہرے نوٹوں کو بیگ میں بھرا۔ یوں مسلح ملزمان منٹوں میں لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔ #

متعلقہ عنوان :