افغان سیکورٹی فورسز نے تورا بورا کو داعش سے مکمل طور پر کلیئرقرار دیدیا ،44جنگجو ئوں کی ہلاکت ،22کو زخمی کرنے کا دعویٰ

شدت پسندوں کی جانب سے دھماکوں کیلئے تربوز اور دیگر تازہ پھلوں کے استعمال کا انکشاف افغان سیکورٹی فورسز کیلئے 53یو ایچ ۔60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں کی بحالی کا کام شروع ہوچکا ہے، پینٹاگون

بدھ 21 جون 2017 20:00

کابل/واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) افغان نیشنل ڈیفنس اور سیکورٹی فورسز نے تورا بورا کو داعش سے مکمل طور پر کلیئرقرار دیتے ہوئے 44جنگجو ئوں کو ہلاک اور22کو زخمی کرنے کا دعویٰ کردیا، ادھر شدت پسندوں کی جانب سے دھماکوں کیلئے تربوز اور دیگر تازہ پھلوں کے استعمال کا انکشاف ہواہے جس سے افغان سیکورٹی فورسز میں خدشات بڑھ گئے ،دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز کیلئے 53یو ایچ ۔

60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں کی بحالی کا کام شروع ہوچکا ہے۔بدھ کو افغان میڈیا کے مطابق افغان آرمی کی 201ویں سلیب کور کے کمانڈر جنرل محمد زمان وزیری کا کہنا ہے کہ تورا بورا کو داعش سے مکمل طور پر کلیئر کرالیا گیا ہے ۔آپریشن کے دوران داعش کے 44جنگجو مارے گئے اور22دیگر زخمی بھی ہوئے جبکہ 2جنگجوئوں کو اسلحے اور دیگر ہتھیاروں سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی پولیس چیف جنرل عبدالرحمان رحیمی نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ سیکورٹی فورسز شدت پسندوں کو دوبارہ تورا بورا میں محفوظ پناہ گاہیں قائم کرنے نہیں دیں گی ۔دریں اثناء صوبائی گورنر محمد گلاب منگل کا کہنا ہے کہ تورا بورا میں پوزیشنیں سنبھالنے والے جنگجو غیر ملکی تھے جن میں پاکستانی ،ازبک،چچن،عرب اور دیگر غیر ملکی شامل ہیں۔ادھر شدت پسندوں کی جانب سے دھماکوں کیلئے تربوز اور دیگر تازہ پھلوں کے استعمال کا انکشاف ہواہے جس سے افغان سیکورٹی فورسز میں خدشات بڑھ گئے ہیں۔

حالیہ دونوں میں سوشل میڈیا پر شدت پسندوں کی جانب سے تربوز اور دیگر پھلوں میں دھماکہ خیز مواد رکھنے کی تصاویر جاری ہوئی ہیں ۔دوسری طرف امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ افغان سیکورٹی فورسز کیلئے 53یو ایچ ۔60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹروں کی بحالی کا کام شروع ہوچکا ہے ۔افغانستان کے حوالے سے پینٹاگون کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق افغان نیشنل ڈیفنس سیکورٹی فورسز کے روڈ میپ کے تحت ایس ایم ڈبلیو اضافی ہیلی کاپٹر کے عملے کو بھی فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :