کینیڈا کا سیکورٹی اداروں کی نگرانی کیلئے نیا ادارہ تشکیل دینے کا اعلان

بدھ 21 جون 2017 20:00

اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) کینیڈین حکومت نے سیکورٹی اداروں کی نگرانی کیلئے نیا ادارہ تشکیل دینے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینڈین حکومت کا کہنا ہے کہ تشکیل دیا گیا ادارہ نیشنل سیکورٹی اینڈ انٹیلی جنس ریویو ایجنسی حکومت کے تحت کام کرنے والے چودہ دیگر اداروں کی نگرانی کرے گا۔

(جاری ہے)

ان میں بارڈر ایجنسی ، امیگریشن ڈپارٹمنٹ ، فوجی ایجنسی اور انسداد منی لانڈرنگ کے ادارے بھی شامل ہیں ۔

اس ادارے کی تشکیل پر ستر ملین امریکی ڈالر خرچ آئے گا ۔یہ ادارہ سات افراد پر مشتمل کمیٹی کی نگرانی میں کام کرے گا۔ ان افراد کی تعیناتی وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کریں گے ۔ادارے کی تشکیل کا مقصد سیکورٹی ایجنسیز کے اقدامات اور طریقہ کار پر نظر رکھنا ہے اور اسے شفاف بنانے کے علاوہ ملک کے سیکورٹی نظام کو مزید بہتر بناتے ہوئے شہریوں کا تحفظ فراہم کرنا ہے ۔

متعلقہ عنوان :