ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ میں(کل) آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی

بدھ 21 جون 2017 20:10

ویمنز ورلڈ کپ، پاکستان ٹیم وارم اپ میچ میں(کل) آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم اپنے دوسرے وارم اپ میچ میں(کل) جمعرات کو آسٹریلیا کے مدمقابل ہوگی۔پاکستانی ٹیم نے پہلے وارم اپ میچ میں ورلڈ ٹی ٹونٹی چیمپئن ویسٹ انڈین ویمن ٹیم کو شکست دے کر میگا ایونٹ سے قبل حریف ٹیموں کو ہوشیار کر دیا ہے کہ وہ سخت مقابلوں کیلئے تیار رہیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ کپ کا باضابطہ طور پر آغاز 24 جون سے ہوگا اور پاکستانی ٹیم 25 جون کو جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کرے گی۔گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا دوسرا میچ 27 جون کو انگلینڈ، تیسرا میچ 2 جولائی کو روایتی حریف بھارت، چوتھا میچ 5 جولائی کو آسٹریلیا، پانچواں میچ 8 جولائی کو نیوزی لینڈ، چھٹا میچ 11 جولائی کو ویسٹ انڈیز جبکہ ساتواں اور آخری میچ 15 جولائی کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :