دریاخان،مہنگائی کا جن بے قابو، چھوٹے دکانداروں کو جرمانے بڑے مگرمچھ کارروائی سے محفوظ

بدھ 21 جون 2017 20:20

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) مہنگائی کا جن بے قابو ہتھ ریڑھی بانوں اور چھوٹے دکانداروں کو جرمانے بڑے مگرمچھ کاروائی سے محفوظ تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک مکمل ہونے کو آگیا ہے لیکن تحصیل انتظامیہ سمیت حکومت پنجاب کی طرف سے مقرر کیے گئے خصوصی مجسٹریٹ بھی مہنگائی کے جن پر قابو نہ پا سکے ہیں صورتحال اس حد تک خراب ہے کہ سرکاری ریٹ لسٹ اور دکانداروں کی قیمتوں میں نمایاں فرق ہوتا ہے جس پر دکاندار اور گاہک کے درمیان لڑائی جھگڑا معمول بنا ہوا ہے جبکہ تحصیل انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے انوکھا فارمولا رکھے ہوئے جس کے تحت چھوٹے دکاندار اور ہتھ ریڑھی بانوں کو جرمانے کئے جا رہے ہیں مصنوعی مہنگائی کا سبب سٹاکسٹ اور بڑے دکاندار تحصیل انتظامیہ کی کاروائی سے محفوظ ہیں۔

متعلقہ عنوان :