وزیراعلیٰ پنجاب چار روزہ دورہ پر 27جون کو روس روانہ ہوں گے

بدھ 21 جون 2017 20:26

وزیراعلیٰ پنجاب چار روزہ دورہ پر 27جون کو روس روانہ ہوں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف چار روزہ دورہ پر 27جون کو روس روانہ ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق مختلف محکموں کے نمائندے بھی اس دورے میں وزیر اعلیٰ کے ہمراہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ شہباز شریف اپنے دورہ کے دوران روس کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جس میںتوانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔