الیکشن کمیشن کے صوبائی اسمبلی کے 123اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی

بدھ 21 جون 2017 20:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے صوبائی اسمبلی کے 123اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات جاری کردی گئی ہے وزیر اعلیٰ کے انجہانی مشیر سورن سنگھ کی تفصیلات ان کے قتل ہونے کے باعث جاری نہیں کی گئی ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے اثاثے 27کروڑ 27لاکھ روپے ہیں اورا ن کے بیرون ملک میں کوئی جائیداد نہیں ہے سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر کے بھائیوں کے ساتھ جائیدادیں ہیں دوصوبائی وزراء کے اپنی ذاتی گاڑیاں بھی نہیں ہیں ایک رکن صوبائی اسمبلی کے اثاثے 38کروڑ روپے تک ہے جبکہ ایک رکن صوبائی اسمبلی کے اثاثے پانچ لاکھ روپے ہیں جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ف ) سے تعلق رکھنے والے بعض اراکین کے اثاثے نہ ہونے کے برابر ہے۔

(جاری ہے)

ان کے نہ تو ذاتی گھر ہے اورنہ تو ان کے پاس ذاتی گاڑی ہے۔ ایک خاتون رکن کے اثاثے دو صوبائی وزراء سے بھی زیادہ ہے۔ پنجاب ، سندھ کے نسبت خیبرپختونخوا اسمبلی کی نسبت اثاثہ جات انتہائی کم ہے۔ ایک رکن صوبائی اسمبلی کے پاس اپنی ذاتی بلٹ پروف گاڑی ہیں اثاثوں کے مطابق ایک صوبائی وزیر کی ذاتی فیکٹریاں اور ذاتی کاروبار ہیں مالاکنڈ ڈویژن سے منتخب ہونے والے رکن صوبائی اسمبلی کے پاس دس بھنیس ، گائے اور چوبیس بکریاں ہیں صوبائی اسمبلی کے کسی رکن کے پاس ذاتی کوئی جہاز موجود نہیں ہے ایک خاتون رکن اسمبلی کو جہیز میں والد کی جانب سے انہیں گاڑی دی گئی تھی ایک خاتون رکن کے اثاثوں کے مطابق ان کے پاس سونا تک نہیں ہے 123اراکین اسمبلی میں سے چالیس اراکین اسمبلی انتہائی امیر ترین ، چالیس مڈل کلاس جبکہ 43اراکین اسمبلی کے اثاثہ جات نہ ہونے کے برابر ہے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مالی اثاثوں کی جو تفصیلات جاری کی ہیں ان میں سے ایک رکن اسمبلی تاحال قرضدار بھی ہے۔ جبکہ بعض اراکین کے بیرون ممالک میں بھی اثاثہ جات موجود ہیں