گیری ویبر اوپن ٹینس، اعصام الحق قریشی مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے

بدھ 21 جون 2017 20:41

گیری ویبر اوپن ٹینس، اعصام الحق قریشی مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست ..
ہال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی گیری ویبر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔

(جاری ہے)

جرمنی میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز ایونٹ کے پری کوارٹر فائنل میں امریکہ کے برائن بیکر اور ان کے آسٹرین جوڑی دار الیگزینڈر پیا نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے رومانوی جوڑی دار فلورین مرجیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 3-6، 7-6 اور 10-8 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ ۔

متعلقہ عنوان :