انیل کمبلے نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو اپنے استعفے کی وجہ قرار دیدیا

ویرات کوہلی کو شروع سے ہی میرے کوچنگ سٹائل سے پرابلم تھی، استعفیٰ دینا ہی مناسب سمجھا‘ سوشل میڈیا پر گفتگو

بدھ 21 جون 2017 20:49

انیل کمبلے نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کو اپنے استعفے کی وجہ قرار دیدیا
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) انیل کمبلے نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو اپنے استعفے کی وجہ قرار دیدیا ۔انڈیا میڈیا کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر انیل کمبلے کا کہنا تھاکہ ویرات کوہلی کو شروع سے ہی میرے کوچنگ سٹائل سے پرابلم تھی، اس صورتحال میں انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا ہی مناسب سمجھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھی مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کی لیکن میرے لیے استعفیٰ دینا ہی بہترین آپشن تھا۔انیل کمبلے نے کہا کہ کہ انہوں نے اپنی مدت ملازمت کے دوران بہت انجوائے کیا، ان کی بہت سی خوشگوار یادیں بھی ٹیم کے ساتھ وابستہ ہیں۔ کمبلے نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں بھارتی ٹیم نے جو بھی کامیابیاں حاصل کیں میں اس کا پورا کریڈٹ کپتان ویرات کوہلی، پوری ٹیم اور کوچنگ سٹاف کو دیتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :