پشاور ،خیبر پختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ڈی کام/ڈی بی اے کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنیوالے طلباء میں تقسیم انعامات کی تقریب آج ہوگی،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی فنی تعلیم ارشد خان عمر زئی مہمان خصوصی ہوں گے

بدھ 21 جون 2017 20:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) خیبر پختونخوا بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کے زیر اہتمام ڈی کام/ڈی بی اے کے سالانہ امتحانات 2017میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں میرٹ سرٹیفیکیٹ اور نقد انعامات دینے کیلئے ایک پروقارتقریب 22جون بروز جمعرات شام6بجے شیراز ان یونیورسٹی روڈ پشاور میںمنعقد کی جا رہی ہے،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے فنی تعلیم ارشد خان عمر زئی اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

(جاری ہے)

تقریب میں فرح حامد خان سیکرٹری صنعت،تجارت و فنی تعلیم خیبر پختونخوا ،چیئرمین فنی تعلیمی بورڈ،بورڈ آف گورنرز کے ممبران اور دیگر اعلیٰ حکام کے علاوہ طلباء ،ان کے والدین اور اساتذہ شرکت کریں گے۔مذکورہ بالا نتائج فنی تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ www.kpbte.edu.pk پر برو ز جمعرات رات9بجے بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔اس امر کا اعلان کنٹرولر امتحانات فنی تعلیمی بورڈ خیبر پختونخواپشاور محمد اسماعیل خٹک نے کیا۔

متعلقہ عنوان :