اسلام آباد ،نواحی علاقے سوہان میں مضر صحت پلاسٹک مصنوعات بنانیوالی شدہ فیکٹری کے تالے توڑ کر مالکان نے دھندہ دوبارہ شروع کر دیا، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کی مالکان کیخلاف کارروائی ، تھانہ کھنہ میں مقدمہ درج کر وا دیاگیا

ہسپتالوں کے استعمال شدہ پلاسٹک سے مضرصحت دانہ بنانے کی وجہ سے فیکٹری کو سیل کیا گیاتھا

بدھ 21 جون 2017 21:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے سوہان میں مضر صحت پلاسٹک مصنوعات بنانے والی فیکٹری کے مالکان نے خلاف قانون تالے توڑ دھندہ دوبارہ شروع کر دیا جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راجہ محمد اشرف نے مالکان محمد طاہر اور محمد نصیر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف تھانہ کھنہ میں مقدمہ درج کر وا دیا، ہسپتالوں کے فضلہ سے مضر صحت پلاسٹک کے برتن بنانے والی فیکٹریوں کو چند روز قبل سیل کیا گیا تھا لیکن مالکان محمد نصیر اور محمد طاہر نے خلاف قانون فیکٹریوں کے تالے توڑ کر مزدوروں سے دوبارہ کام کروانا شروع کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ مذکورہ پلاسٹک کی فیکٹریاں راولپنڈی‘ اسلام آباد کے سرکاری و پرائیویٹ تمام ہسپتالوں سے فضلہ جس میں یورین بیگ ‘ بوتلیں ‘ سرنجیں شامل ہیں کو ری سائیکل کر کے بچوں کے فیڈر ‘ پانی کی بوتلیں ‘ پائپ اور دیگر پلاسٹک مصنوعات مارکیٹوں میں بیچتے تھے جس کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ان فیکٹریوں کو سیل کر دیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ تالے توڑ کر کام شروع کر دیا گیا ہے۔

فیکٹری کو رہائشی علاقے میں واپڈ اور گیس کے کمرشل میٹر لگا کر دیئے گئے ہیں، اور بجلی الگ سے ٹرانسفارمر بھی نصب کیا گیا جس سے مالکان کا اثرورسوخ صاف ظاہر ہوتا ہے۔ مالکان نے قانون کو کسی صورت خاطر میں نہ لاتے ہوئے دوبارہ کام شروع کردیا ، یہ پہلی دفعہ نہیں کیا بلکہ ماضی میں بھی متعدد مرتبہ ایسا ہی ہوا ہے کہ مذکورہ فیکٹریوں کو جب بھی سیل کیا جاتا تھا تو کچھ دن بعد مالکان اپنی مرضی سے ملی بھگت کر کے تالے توڑ دیتے تھے لیکن گزشتہ روز ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر راجہ اشرف نے اطلاع ملتے ہی ان فیکٹری مالکان کے خلاف ایکشن لیتے ہئے دونوں فیکٹریوں کے مالکان محمد طاہر اور محمد نصیر کے خلاف تھانہ کھنہ میں مقدمہ درج کرا دئیے ہیں۔

تھانہ کھنہ پولیس نے مقدمات درج کر کے ضابطے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ …

متعلقہ عنوان :