اعلیٰ تعلیم کے فروغ سے ترقی اور سماج میں جدت لائی جا سکتی ہے ،گورنر سندھ
صوبہ میں ڈاکٹر ز کی تعدا د آبادی کے تناسب سے بہت کم ہے خصوصاً خواتین ڈاکٹرز کی تعدا د میں اضافہ کی ضرورت ہے ،محمد زبیر رواں بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں بھاری رقم مختص کی گئی ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع اور ڈاکٹر فرخ اقبال سے ملاقات
بدھ 21 جون 2017 21:46
(جاری ہے)
چانسلر محمد زبیر نے کہا کہ صوبہ میں ڈاکٹر ز کی تعدا د آبادی کے تناسب سے بہت کم ہے باالخصوص دور دراز علاقوں میں ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ خواتین ڈاکٹرز کی تعداد میں اضافہ اشد ضروری ہے ، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہورہی ہے ، حکومت یونیورسٹی کے مسائل اور اسے ترقی دینے کے لئے پرعزم ہے ۔
دریں اثنا ء گورنر سندھ محمد زبیر سے آئی بی اے ڈین / ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ اقبال نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔ملاقات میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے دائرہ کو مزید وسعت دینے اور اعلیٰ تعلیم کے فروغ میں آئی بی اے کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔گورنر سندھ نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم کے ضمن میں آئی بی اے کی کارکردگی زبردست رہی ہے ادارہ کو مزید وسعت دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ،آئی بی اے بزنس ایڈمنسٹریشن میں اعلیٰ معیار کے نوجوان تیار کرنے والا سرفہرست ادارہ بن گیا ہے جس کا تعلیمی معیار اپنی مثال آپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی بی اے طرز پر دیگر اداروں کو فروغ دینے کے لئے آئی بی اے کے مستند اساتذہ کا تجربہ اہمیت کا حامل ہے اس ضمن میں حکومت دیگر اداروں کو بھی فعال کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم پاکستان اسکیم کے تحت پوزیشن ہولڈرز میں لیپ ٹاپ کی تقسیم سے طلبہ کو اعلیٰ ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کا زبردست موقع ملا ہے ، لیپ ٹاپ کے نتائج کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے دوسرے سیمسٹر میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ طلبہ جدید ٹیکنالوجی کے حصول سے استفاد ہ اٹھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ رواں بجٹ میں بھی اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے بھاری رقم مختص کی۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.