وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر کے عوام کو اربوں روپے کا تاریخی رمضان پیکیج جاری ہے ، رانا اکبر حیات

بدھ 21 جون 2017 21:46

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے صوبہ بھر کے عوام کو اربوں روپے کا تاریخی رمضان پیکیج جاری ہے اس پیکیج میں دس اور بیس کلو آٹے کے تھیلے اور دیگر اشیائے خوردونوش ،پر نو ارب روپے کی سبسڈی دی گئی ہے جس سے عام شہریوں کو رمضان المبارک کے دوران اشیائے صر ف کم نرخوں پر دستیاب ہیں جس سے انہیں رمضان کی برکتوں سے مستفید ہونے کا بھرپور موقع ملا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی جانب سے ضلع اٹک میں قائم رمضان بازاروں کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ اشیائے خوردونو ش کی رعایتی نرخوں پر فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں تین سو اٹھارہ رمضان بازار قائم کیے گئے ہیںانہوںنے کہا کہ ان رمضان بازاروں میںچینی آٹھ روپے فی کلو گرام اور گھی دس روپے فی کلو گرام مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیاب ہیں اس کے علاوہ چکن دس روپے فی کلو گرام اور انڈے فی درجن پانچ روپے کم قیمت پر فروخت کیے جارہے ہیں رمضان بازاروں میں دس کلو گرام آٹے کا تھیلا دوسو پچاس اور بیس کلو گرام آٹے کا تھیلا پانچ سو روپے میں دستیاب ہے ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات نے کہا کہ ضلع اٹک میں چھ رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں اس کے علاوہ فیئر پرائس شاپس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے ضلع بھرمیں افطار دستر خوان اور مدنی دستر خوان بھی قائم کیے گئے ہیں رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کے لیے تحصیل و ضلعی سطح پر کنٹرول رومز بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں سے ضلع بھر کے رمضان بازاروں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے ضلعی پولیس اٹک کے تعاون سے ضلع بھر کے رمضان بازاروں کو فول پروف سیکورٹی بھی فراہم کی گئی ہے اور تمام بازاروںمیں میٹل ڈیٹکٹر ز اور واک تھرو گیٹس بھی نصب کیے گئے ہیں اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ہر آنے جانے واکے شخص پر کڑی نظر رکھی جارہی ہے انہوںنے کہا کہ ضلع بھر کے رمضان بازاروں کے لیے اے ڈی سی جی کو فوکل پرسن نامز د کیا گیا ہے جو اپنی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں اس کے علاوہ ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز ، اور میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین اور چیف افسران کے تعاون سے لگائے گئے رمضان بازار کامیابی سے جاری ہیں حکومت پنجاب نے اس سلسلے میں عوام کی سہولت کے لیے ٹول فری نمبر بھی جاری کیا ہے جو 0800-02345ہے اس نمبر پر کسی بھی وقت معلومات کے لیے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :