نا معلوم چور گھروالوں کی عدم مو جو دگی میں لاکھوں رو پے ما لیت کے طلائی زیورا ت، نقد رقم ودیگر سامان لے اڑے

بدھ 21 جون 2017 21:46

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) نا معلوم چور گھروالوں کی عدم مو جو دگی میں گھر کے مین گیٹ سمیت کئی جگہوں کے کنڈے اور تالے توڑ کر لاکھوں رو پے ما لیت کے طلائی زیورا ت، نقد رقم اور دیگر گھریلو سا مان چرا کر لے گئے مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق دین محمد ولد سید عالم ساکن ملاں منصور نے تھانہ اٹک خورد میں ایف آئی آر درج کرا ئی ہے کہ وہ کر یا نہ کی دکان کر تا ہے اٹک میں فوتیدگی کے سلسلے میں گھر کو تا لا لگا کے آیا واپسی پر دن گیارہ بجے جا کر دیکھاتو گھر کے مین درواز ے کا تا لا ٹو ٹا ہوا تھا دروازے کا کنڈا کٹر سے کٹا ہوا تھا گھر کے اندر بھی کئی جگہ دروازے کے کنڈے کٹے ہوئے اورتا لے ٹو ٹے ہوئے تھے کمرے میں الماریوں کے اندر ہر چیز بکھری پڑی تھی پا نچ ہزار رو پے نقد ، ایک طلائی انگو ٹھی ، سو نے کی دو با لیاں ، بچے کا قیمتی کھلو نا اور ڈش رسیور غا ئب تھے پولیس نے زیر دفعہ 380,454ت پ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :