ماڈل ٹائون میں گھریلو ملازمہ منزہ قتل کا ڈراپ سین ہو گیا

ملازمہ منزہ نے بلیک اسٹون پاڈر کھا کر خود کشی کی ہے‘ فرانزک رپورٹ

بدھ 21 جون 2017 21:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2017ء) لاہور کے علاقے ماڈل ٹائون میں گھریلو ملازمہ منزہ قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، فرانزک رپورٹ کے مطابق ملازمہ منزہ نے بلیک اسٹون پاڈر کھا کر خود کشی کی ہے۔

(جاری ہے)

فرانزک رپورٹ کے مطابق منزہ کے گلاس، کپڑوں اور کاغذ پر بلیک اسٹون پاوڈر لگا ہوا تھا اور جائے وقوعہ سے بھی بلیک اسٹون کے تین شواہد ملے تھے۔ رپورٹ کے مطابق منزہ کے معدے میں بھی یہی پاڈر پایا گیا ہے۔فرانزک رپورٹ کے مطابق حراست میں لئے گئے مالک مکان اسد اور اسکا بھائی بے گناہ ہیں کیونکہ ان کے ڈی این اے منزہ سے میچ نہیں ہوئے ہیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ منزہ نے پسند کی شادی نہ ہونے پر خود کشی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :