Live Updates

پاکستانی صنعتوں کی زبوں حالی ، اسد عمر کی نواز حکومت پر کڑی تنقید ‘وفاقی حکومت کو صنعتوں کے زوال کا ذمہ دار قرار دیدیا

بدقسمی سے ٹیکسٹائل صنعت سے وابستہ مالکان اور کارکنان کومزاحمت اور احتجاج کے نکتے پر لاکھڑا کردیاگیا ‘برآمدات بڑھانے کی بجائے حکومت قرضے اکٹھے کرنے میں سرگرمی دکھا رہی ہے‘توانائی اور خام مال پر ٹیکسوں کی شرح کم کرنے اور کاروباری لاگت گھٹانے کی اشد ضرورت ہے‘روکے گئے ریفنڈز کی فوری ادائیگی بھی ناگزیر ہے، تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی کابیان

بدھ 21 جون 2017 22:09

پاکستانی صنعتوں کی زبوں حالی ، اسد عمر کی نواز حکومت پر کڑی تنقید ‘وفاقی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے ٹیکسٹائل صنعت سے وابستہ مالکان اور کارکنان کو اس نکتے پر لاکھڑا کیا گیا ہے جہاں مزاحمت اور احتجاج کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔ٹیکسٹائل برآمدات گرچکی ہیں اور کارخانے بند ہورہے ہیں۔لاکھوں کارکنان بیروزگاری کی اندھی غار میں گر رہے ہیں۔

حکومت کا حال یہ ہے کہ بنیادی معاملات میں ذرا سی بہتری لانے پر بھی تیار نہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انساف کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے ایک جاری کردہ پیغام میں کیا۔ اسد عمر نے پاکستانی صنعتوں کی زبوں حالی کے لیئے نواز حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو صنعتوں کے زوال کا ذمہ دار قرار دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برآمدات میں بہتری کیلئے مقامی صنعت کو سہولیات دینے کی بجائے حکومت عالمی ساہوکاروں کو خوش کرنے میں لگی ہوئی ہے۔برآمدات بڑھانے کی بجائے حکومت قرضے اکٹھے کرنے میں زیادہ سرگرمی دکھا رہی ہے۔اسد عمر نے توانائی اور خام مال پر ٹیکسوں کی شرح کم کرنے اور کاروباری لاگت گھٹانے کی اشد ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ روکے گئے ریفنڈز کی فوری ادائیگی بھی ناگزیر ہی:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات