جعلی شناختی کارڈ معاملہ، نادرا کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا

بدھ 21 جون 2017 22:09

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کریم خان آغا کی سربراہی میں قائم ڈویژن بینچ نے نادرا کے افسر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا بدھ کو درخواست کی سماعت کے موقع پر ایف آئی اے کے وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم سلام اللہ نے نادرا سینٹر کے سپرینڈینٹ کی حیثیت سے 77 جعلی شناختی کارڈ افغانی ، بنگالی ، بھارتیوں سمیت دیگر غیر ملکیوں کو جاری کئے جس کے بعد ملزم کو ایف آئی اے نے سال 2016 میں گرفتار کر کے مقدمات درج کئے ہیں اس سے قبل ملزم کی درخواست ضمانت ماتحت عدالت مسترد کرچکی ہے