یہ مہینہ جذبہ جہاد اور شوق شہادت سے عبارت ہے اور ذیشان شہید بھی اسی قافلے کا ایک فرد ہے،ممتاز حسین سہتو

بدھ 21 جون 2017 22:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو کہا کہ رمضان کی فرضیت دراصل ایمان کی قوت میں اضافہ پیداکرنا ہے،اللہ تعالی کی بادشاہت کوزندگی کے تمام شعبوں میں نافذ کرنے کی ضرورت ہے ،ایسا نہ ہو کہ روزہ، نماز تو دین ہو مگر معیشت سود سے عبارت ہو،حق وسچ کوسامنے رکھتے ہوئے ہی اپنے تمام تر فیصلے ،جھوٹ اور دیگر برائیوں سے پرہیز کیا جائے چاہے وہ ملاوٹ ' منشیات فروشی اور ظلم و جبر کی صورت میں ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی زون PS-94 اورنگی میں شہادت کانفرنس اور دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دعوت افطار سے قیم ضلع محمودالحسن اور قیم زون نوررالنویز نے بھی خطاب کیا جبکہ یوسی ناظم عبد القیوم اور کونسلر زبھی شریک تھے۔

(جاری ہے)

ذیشان شہید نے بدی کے خلاف جہاد کرتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر دیا ہم انکی شہادت پر سلام اور خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان اللہ کی رحمتوں ،برکتوں ،نعمتو ں کے نزول ،مغفرت اورجہنم سے نجات کا ماہ مبارک ہے ،نبی کریم ? کے فرمان کے مطابق تباہی ہے اس شخص کے لیے جو اس ماہ مبارک میں اپنی مغفرت نہ کراسکے ،عبادات کے ساتھ ساتھ رمضان کی تربیت اور پیغام کے مطابق اپنی زندگی کوڈھالنے کی ضرورت ہے ،بندگی رب کا اجتماعی ماحول دراصل رمضان کا مقصود ہے ،ایک بڑے امتحان کی تیاری کے لیے اس ماہ میں ان کو بھوکا پیاسارہ کر اوراپنے آپ کو لغویات سے بچایا جاتا ہے۔ جہاد فی سبیل اللہ کے عظیم مقصد کے لیے مسلمانوں کوتیارکیا جاتا ہے۔ ماہ رمضان میں غزوبدر دراصل حق وباطل میں فرق کا پیغام تھا۔

متعلقہ عنوان :