محمدعلی جناح یونیورسٹی کے بائیو سائنسز کے شعبہ کاتعلیمی پروگرام مرتب کرلیا گیا

پاکستان میں اس وقت ہر شعبہ میں تربیت یافتہ افراد کی اشد ضرورت ہے،ڈاکٹر کامران عظیم

بدھ 21 جون 2017 22:17

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) محمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے نو تشکیل شدہ بائیو سائینسز کے شعبہ کے بورڈ آف اسٹڈیز کے گزشتہ روز منعقد ہونے والے اجلاس میں جو کہ فیکلٹی آف لائیف سائینسز کے ڈین ڈاکٹر محمد کامران عظیم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اگلے سیمسٹر سے شروع کئے جانے والے چار سالہ نئے ڈگری پروگرام بی ایس( بائیو سائینسز )کے تعلیمی نصاب کی تجاویز کی منظوری دیدی گئی جن کو اب بورڈ آف فیکلٹی اور اکیڈمک کونسل کی منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔

بائیو سائینسز کے بورڈ آف اسٹیڈیز کے ہونے والے اس اجلاس میں کراچی یونیورسٹی کی ڈاکٹر یاسمین رشید، ڈی ایچ اے صفا یونیورسٹی کے ڈاکٹر روف شمسی ملک اور انڈسٹری کے نمائیدے ڈاکٹر فرحان بخاری نے بطور ایکسٹرنل ایکسپرٹس شرکت کی جبکہ ماجو کی نمائیندگی ڈائیریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر منیر حسین، ڈائیریکٹر اکیڈمکس اینڈ ریسرچ ڈاکٹر عمران جامی اور فیکلٹی ممبران ڈاکٹر خطیب گل، محمد فیصل شاہد اور مس بشریٰ بلال نے کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایم ایس( بائیو ٹیکنالوجی )اور ایم ایس(انفارمیٹکس) کے نصاب سے متعلق تجاویز کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیکلٹی آف لائیف سائیسز کے ڈین ڈاکٹر کامران عظیم نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں کے دوران برپا ہونے والا سبز انقلاب جوکہ پوسٹ ڈی این اے ٹیکنالوجی کا دور تھا، اس نے ہماری سائینٹیفک ضروریات کو پورا کیا ہے لیکن اب زمانہ تبدیل ہو رہا ہے جس میں ہمیں تربیت یافتہ افرادی قوت کی بہت ضرورت ہے جن کا مطالعہ وسیع ہو اور انہوں نے متعدد شعبوں میں تربیت حاصل کی ہو۔

انہوں نے کہا کہ آج کا دور مختلف مضامین کا ایک دوسرے کے ساتھ ضم ہونے کا دور ہے، اب نئی ایجادات ہمارا مسلہ نہیں ہے بلکہ ہمیں ان کو اپنی ضرورت کے مطابق قابل استعمال بنانا ہے جو ہمارے لئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے جو ہمیں انجینئرنگ، کمپیوٹنگ،انڈسٹری زراعت اور دیگر شعبوں میں درپیش ہے۔انہوں نے کہا کہ بائیو سائینسز کا شعبہ ملک کی اسی ضروت کا سامنے رکھ کر قائم کیا گیا ہے جس کا بنیادی مقصد طلبہ کو دور جدید و دور حاضر میں ہونے والی جدید تحقیق سے آگاہ کرنا نیز انھیں اس قابل بنانا کہ کہ وہ عالمی معیار پر پورا اتر تے ہوئے دیگر ممالک کے سائینسدانوں،طلبہ اور اساتذہ کے شانہ بشانہ اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرکے انسانیت کی خدمت کریں۔

ڈاکٹر کامران عظیم نے کہا کہ محمد علی جناح یونیورسٹی کے بائیو سائینسز کا شعبہ کا تعلیمی پروگرام خاص طور پر فارموسٹیکل اور بائیو فارموسٹیکل انڈسٹری کی موجودہ افرادی قوت کی طلب و رسد کو پورا کرنے کی جانب ایک قدم ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہما را ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگرام ملک میںتحقیقی سرگرمیوں اور موجودہ نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو متعارف کرانے کے لئے شروع کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :