وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں ریجنل پاسپورٹ دفاتر سے ویزوں میں توسیع کا اختیارات واپس لینے کا فیصلہ

ڈی جی پاسپورٹ کو ویزے میں تین ماہ کی توسیع دینے کا اختیار ہوگا ، چینی باشندوں کو صرف ایک سال کا ملٹی پل انٹری ویزا جاری جائے گا ، ورک ویزے کے لئے متعلقہ شخص کو چینی حکام سے سیکیورٹی کلیئرنس لینا ہوگی چوہدری نثار نے نادرا کو پاکستان میں موجود چینی شہریوں کے کوائف جلد اکٹھے کرنے اور ڈیٹا سیکیورٹی ایجنسیوں کو فراہم کرنے کی ہدایت

بدھ 21 جون 2017 22:35

وزیر داخلہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں ریجنل پاسپورٹ دفاتر سے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں ریجنل پاسپورٹ دفاتر سے ویزوں میں توسیع کا اختیارات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ڈی جی پاسپورٹ کو ویزے میں تین ماہ کی توسیع دینے کا اختیار ہوگا ۔ چینی باشندوں کو صرف ایک سال کا ملٹی پل انٹری ویزا جاری جائے گا ۔

ورک ویزے کے لئے متعلقہ شخص کو چینی حکام سے سیکیورٹی کلیئرنس لینا ہوگی جب کہ چوہدری نثار نے نادرا کو پاکستان میں موجود چینی شہریوں کے کوائف جلد اکٹھے کرنے اور ان کا ڈیٹا سیکیورٹی ایجنسیوں کو فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔تفصیلات کے مطابق بد ھ کو وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ ، نیکٹا ، نادرا اور وزارت داخلہ کے حکام نے شرکت کی، اجلاس میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے اور ویزا پالیسی مزید شفاف کرنے پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو چوہدری نثار کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ریجنل پاسپورٹ دفاتر سے ویزوں میں توسیع کا اختیارات واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ڈی جی پاسپورٹ کو ویزے میں تین ماہ کی توسیع دینے کا اختیار ہوگا ۔ چینی باشندوں کو صرف ایک سال کا ملٹی پل انٹری ویزا جاری جائے گا ۔ ورک ویزے کے لئے متعلقہ شخص کو چینی حکام سے سیکیورٹی کلیئرنس لینا ہوگی ۔

کاروباری ویزے کیلئے صرف چیمبر آف کامرس کا دعوت نامہ قابل ہوگا ۔ چوہدری نثار نے نادرا کو پاکستان میں موجود چینی شہریوں کے کوائف جلد اکٹھے کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے چینی باشنوں کا ڈیٹا سیکیورٹی ایجنسیوں کو فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ۔ اجلاس میں چینی باشندوں کی سیکیورٹی فول پروف بنانے اور ویزا پالیسی مزید شفاف کرنے پر غور کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :