ایف بی آر کے مقدمات کی عدم پیروی سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت عید کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی

بدھ 21 جون 2017 23:13

ایف بی آر کے مقدمات کی عدم پیروی سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت عید کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2017ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میںایف بی آر کے مقدمات کی عدم پیروی سے متعلق ازخودنوٹس کی سماعت عید کی چھٹیوں کے بعد تک ملتوی کردی ، عدالت نے ایف بی آر کے غیر سنجیدہ رویے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو عید کے بعد باضابطہ جواب دینے کی ہدایت کردی ہے ۔ بدھ کو جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام کی مقدمات میں کوئی دلچسپی ہی نہیں،ایف بی آر اور ٹیکس حکام کی دلچسپی کہیں اور ہی لگی ہے ۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو عید کے بعد باضابطہ جواب دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ایف بی آر سے کسی عدالتی فورم کو قانونی معاونت نہیں ملتی جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ مقدمات ایف بی آر کے ہی ہوتے ہیں لیکن اس ادارے کے وکلا دلائل دینے پر تیار ہی نہیں ہوتے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ مقدمات کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے تاہم معاملات میں بہتری کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :