کلر کہار: پندرہ ماہ سے اغوا ہونے والے موضع گاہی میں سجادہ نشین سید عمران شاہ بخاری گھر پہنچ گئے

بدھ 21 جون 2017 23:13

کلر کہار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) پندرہ ماہ سے اغوا ہونے والے موضع گاہی میں سجادہ نشین سید عمران شاہ بخاری گھر پہنچ گئے تفصیل کے مطابق سید عمران شاہ گھر سے سرگودہا جا رہے تھے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا جس پر ان کے مریدین اور ان کے اہل خانہ شدید پریشان تھے اور انہوںنے ان کی بازیابی کے لئے تحریک چلا رکھی تھی جو رمضان المبارک کی وجہ سے روکی گئی تھی کہ سید عمران شاہ اچانک گھر پہنچ گئے ان کی آمد پر جہاں ان کے اہلخانہ میں خوشی کی لہر دوڑی وہاں علاقہ بھر اور پورے ملک بھرمیں ان کے مریدیں بھی خوش ہیں

متعلقہ عنوان :