ایم کیو ایم پاکستان سیاست برائے خدمت کے فلسفے پر عمل پیرا ہے ،ضمنی الیکشن جیتیں گے، کامران ٹیسوری

�ولائی کا سورج حق پرستوں کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا ایم کیوایم پاکستان کے مخالفین کو زبردست ناکامی کا سامناپڑے گا ، نامزد امیدوار کی افطار پارٹی میں گفتگو

بدھ 21 جون 2017 23:31

ایم کیو ایم پاکستان سیاست برائے خدمت کے فلسفے پر عمل پیرا ہے ،ضمنی الیکشن ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) پی ایس 114کی نشست پر 9جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں ایم کیوایم پاکستان کے نامزد حق پرست امیدوار کامران ٹیسوری نے یوسی 2حسن کالونی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کیا ، راجپوت اور گدی برادری کی جانب سے دی گئی دعوت افطار میں شرکت کی، جبکہ یوسی 3اعظم بستی کی مختلف مارکیٹوں اور گھر گھر جاکر عوام سے رابطے کئے، اس موقع پر حق پرست ارکان قومی اسمبلی مزمل قریشی ، علی رضا عابدی ، ارکان سندھ اسمبلی کامران اختر اور وقار شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

کامران ٹیسوری نے یوسی 2 حسن کالونی میں منعقدہ بڑی انتخابی کارنرمیٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ایس 114کا حلقہ میں تقریباً تمام قومیتوں کے فراد رہائش پذیر ہیں اور ایم کیوایم پاکستان ملک کی واحد جماعت ہے جس میں ملک کی تمام قومیتوں کے افراد اکثریت میں شامل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ماضی میں پی ایس 114کی نشست ایم کیوایم پاکستان جیت چکی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پر مختلف قومیتوں کی مخالفت کا بے ہیودہ الزام عائد کرنے والے نام نہاد سیاسی لیڈران دراصل خود لسانیت پر یقین رکھتے ہیں اور ایم کیو ایم کی ملک بھر میں مقبولیت سے خوفزدہ ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 9جولائی کا سورج حق پرستوں کی کامیابی کی نوید لیکر طلوع ہوگا اور اس دن ایم کیوایم پاکستان مخالفین کو زبردست ناکامی کا سامناپڑے گا ۔

انہوں نے مزید کہاکہ ہم اقتدار کے حصول کیلئے سیاست نہیں کررہے ہیں بلکہ سیاست برائے خدمت کے فلسفے پر عمل پیرا ہیں اور ہماری منزل مظلوم اور محکموم عوام کو ان کے حقوق دلانا ہے اور یہی وجہ ہے کہ پی ایس 114کے حلقہ میں رہائش پذیر تمام قومیتوں کے افراد ایم کیوایم پاکستان پر اپنے بھر پور اعتماد کااظہار کرتے ہیں اورانشاء اللہ تعالیٰ 9جولائی کو نامزد امیدوار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے،علاوہ ازیںنامزد حق پرست امیدوار کامران ٹیسوری نے پی ایس 114کے حلقہ کی بااثر راجپوت اور گدی برادری کی جانب سے دی گئی دعوت افطار میں معززین سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اس حلقہ کے عوام کو 4سال تک عوام کی خدمت سے محروم رکھا گیا اور اس کے منتخب نمائندے کو دھاندلی کے ذریعے ہرایا گیا،لیکن 9جولائی کو اس حلقہ میں ضمنی الیکشن ہورہا ہے جس میں حلقہ پی ایس 114کے معززین اور عوام کا کلیدی کردار ہوگا اور مجھے امید ہے کہ وہ حق پرستی کا ساتھ دیتے ہوئے نامزد امیدوار کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دیکرکامیابی سے ہمکنار کرائیں گے اور مخالفین کی ضمانتیں ضبط کرادیں گے،بعدازاں انتخابی مہم کے سلسلے میں نامزد حق پرست امیدوار کامران ٹیسوری نے یوسی 3اعظم بستی کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور گھر گھر عوام سے رابطے کئے اور ان سے 9جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں تعاون کی اپیل کی ۔

اس موقع پر مارکیٹوں کے عہدیداران اور حلقہ انتخاب کے عوام نے نامزد حق پرست امیدوار کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشگوارحیرت کا اظہار کیا اور ان کی نامزدگی کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ 9جولائی کا دن حق پرستوں کی کامیابی ہے اور اس دن ماضی میں کی گئی دھاندلی اور سازشیں بھی حق پرست امیدوار کو فتح حاصل کرنے سے نہیں روک سکتی۔