گلستان،قلعہ عبداللہ میں چوری ،ڈکیتی وراہزنی کی وارداتوں میں اضافہ ، عوامی حلقو ں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 21 جون 2017 23:32

گلستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) ضلع قلعہ عبداللہ میں چوری ،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ ،ضلعی آفیسران گزشتہ ایک ماہ سے نظر نہیں آرہے ،عوامی حلقو ں نے مطالبہ کیاہے کہ اگر جلد سے جلد امن وامان کی صورتحال پر قابو پانے کیلئے اقدامات نہیں کئے تو قلعہ عبداللہ کی عوام سیاسی جماعتوں اور سول سوسائتی کے تنظیموں کے ساتھ مل کراحتجاج کاراستہ اپنائے گی جس کے بعد تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ اور گرد و نو اں میں ضلعی آفیسران گزشتہ ایک ماہ سے غائب ہے جس کی وجہ سے ضلع بھر میں امن وامان کی صورتحال گھمبیر تر ہوتی جارہی ہے جبکہ چوری ،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں بھی اضافہ ہواہے ،ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کی عدم توجہی کے باعث علاقے کے عوام خود کو غیر محفوظ سمجھنے لگے ہیں ،عوامی حلقوں نے گو ر نربلوچستان محمدخان اچکزئی ،وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری ،کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل عامرریاض ،انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکور بلوچستان ندیم احمد انجم ،انسپکٹرجنرل پولیس احسن محبوب ودیگرحکام سے مطالبہ کیاہے کہ ضلع قلعہ عبداللہ میں امن وامان کی مخدوش صورتحال کا نوٹس لیکر فرائض میں غفلت برتنے والے آفیسران کے خلاف کارروائی کرکے علاقے میں جاری چوری ،ڈکیتی ،راہزنی کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے بصورت دیگر قلعہ عبداللہ کی عوام صوبے کے سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی کے تنظیموں کے ساتھ مل کراحتجاج کاراستہ اپنائیگی جس کے بعد صورتحال کی ذمہ داری متعلقہ حکام پرعائدہوگی۔

متعلقہ عنوان :