کوئٹہ، احتساب عدالت میں ڈی آئی جی کرپشن کیس کی سماعت مرکزی ملزم ڈی آئی جی ریاض احمد اہل خانہ سمیت عدالت میں پیش

بدھ 21 جون 2017 23:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2017ء) کوئٹہ کے احتساب عدالت میں ڈی آئی جی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی کیس میں گرفتار مرکزی ملزم سابق ڈی آئی جی ریاض احمد اہل خانہ سمیت عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے ملزمان پر ضمنی ریفرنسس میں 2 سو ملین روپے کے بینک اکانٹس کے ٹرانزکشن کی تحقیقات کی عدالت نے مرکزی ملزم سابق ڈی آئی جی ریاض احمد سمیت 11 ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی گئی اورملزمان نے صحت جرم سے انکار کر دیا سابق ڈی آئی جی ریاض احمد پر کرپشن، خرد برد اور کروڈوں روپے کے غیر قانونی اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے عدالت نے کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :