نئے الیکشن ایکٹ 2017 کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ، آئندہ عام انتخابات سے متعلق بہت ساری مشکلات کھڑی کر دی گئی ہیں، حتمی ڈیٹا پرحلقہ بندیاں ایک قانونی شق ہے جس میں تبدیلی ممکن نہیں ، مردم شماری کا حتمی ڈیٹا ملنے تک حلقہ بندیوں کاکام شروع نہیں کرسکتے، ڈیٹا بروقت نہ دیا گیا توآئندہ انتخابات موجودہ حلقہ بندیوں کے مطابق کراناپڑینگے

چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر)سردارمحمد رضاخان کا نئی حلقہ بندی سے متعلق اجلاس سے خطاب محکمہ شماریات نے مردم شماری سے متعلق ابتدائی رپورٹ الیکشن کمیشن کو پیش کردی ، شماریات اور الیکشن کمیشن کا آپس میں روابط بڑھانے کا فیصلہ مردم شماری کے اعداد وشمار کو حتمی شکل دی جارہی ہے، اعداد شمار کے بعد نئی حلقہ بندیاں کی جاسکیں گی،چیف شماریات آصف باجوہ کی بریفنگ

بدھ 21 جون 2017 23:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جون2017ء) چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر)سردارمحمد رضاخان نے کہا ہے کہ نئے الیکشن ایکٹ 2017 کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ، الیکشن کمیشن کیلئے آئندہ عام انتخابات سے متعلق بہت ساری مشکلات کھڑی کر دی گئی ہیں، حتمی ڈیٹا پرحلقہ بندیاں ایک قانونی شق ہے جس میں تبدیلی ممکن نہیں،قانون کسی بھی عبوری ڈیٹا کی اجازت نہیں دیتا، مردم شماری کا حتمی ڈیٹا ملنے تک حلقہ بندیوں کاکام شروع نہیں کرسکتے، ڈیٹا بروقت نہ دیا گیا توآئندہ انتخابات موجودہ حلقہ بندیوں کے مطابق کراناپڑینگے۔

بدھ کو چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی زیرصدارت الیکشن کمیشن میں نئی حلقہ بندی سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میںمحکمہ شماریات نے الیکشن کمیشن کو تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

چیف شماریات آصف باجوہ نے ابتدائی رپورٹ بھی الیکشن کمیشن کو پیش کی۔ چیف شماریات نے اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مردم شماری کے اعداد شمار کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

مردم شماری کا ڈیٹا کمپیوٹرز میں فیڈ کرنے کا عمل جاری ہے۔محکمہ شماریات نے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔محکمہ شماریات اور الیکشن کمیشن نے آپس میں رابطے بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق مردم شماری کے اعداد شمار کے بعد نئی حلقہ بندیاں کرسکیں گے۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کے چاروں صوبائی ممبرز کمیشن کے اعلی حکام اور محکمہ شماریات کے حکام نے شرکت کی ۔

چیف الیکشن کمشنرجسٹس (ر)سرداررضاخان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ نئے الیکشن ایکٹ 2017 کو ابھی تک حتمی شکل نہیں دی گئی ، الیکشن کمیشن کیلئے آئندہ عام انتخابات سے متعلق بہت ساری مشکلات کھڑی کر دی گئی ہیں، حتمی ڈیٹا پرحلقہ بندیاں ایک قانونی شق ہے جس میں تبدیلی ممکن نہیں،قانون کسی بھی عبوری ڈیٹا کی اجازت نہیں دیتا، مردم شماری کا حتمی ڈیٹا ملنے تک حلقہ بندیوں کاکام شروع نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا بروقت نہ دیا گیا توآئندہ انتخابات موجودہ حلقہ بندیوں کے مطابق کراناپڑینگے ۔